کابل ۔ 2 اگست (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہرات میں واقع مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق صدر اشرف غنی نے ہرات میں مسجد پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداءکے اہلخانہ سے تعزیت کی اور علماء سے کہا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے دہشت گردانہ حملوں کو جنگی جرائم …
افغانستان کے صدر کی ہرات میں مسجد پر حملے کی مذمت

مزید خبریں
کابل ۔ 2 اگست (اے پی پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہرات میں واقع مسجد پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایرانی ٹی وی چینل کے مطابق صدر اشرف غنی نے ہرات میں مسجد پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداءکے اہلخانہ سے تعزیت کی اور علماء سے کہا کہ وہ دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کریں۔انہوں نے دہشت گردانہ حملوں کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے انھیں اسلامی اصولوں ،تعلیمات اور انسانی حقوق کے منافی قرار دیا۔اشرف غنی نے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے عوام ، مساجد اور مذہبی مقامات پر حملوں سے ان کا اسلام مخالف چہرہ عوام میں نمایاں ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ہرات کے عوام نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔








