وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی میڈیا سے گفتگو

مری ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوری تسلسل کو چار دن میں بھاری اکثریت سے بحال کیا ہے، حکومت کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے، کابینہ پر مشاورت ہوئی ہے، آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی، کابینہ کی حلف برداری کے بعد نواز شریف لاہور جائیں گے۔ بدھ کو مری میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں …

مری ۔ 2 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوری تسلسل کو چار دن میں بھاری اکثریت سے بحال کیا ہے، حکومت کی پالیسیوں کو برقرار رکھیں گے، کابینہ پر مشاورت ہوئی ہے، آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی، کابینہ کی حلف برداری کے بعد نواز شریف لاہور جائیں گے۔ بدھ کو مری میں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، مشاہد اﷲ خان اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنماﺅں کے ساتھ کابینہ کی تشکیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے، آئندہ ایک دو روز میں کابینہ حلف اٹھا لے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سی پیک، سرمایہ کاری، توانائی کے منصوبوں، ڈیمز اور موٹرویز سمیت دیگر منصوبوں کو پہلے سے بھی تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا، دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ وزیراعظم بدل سکتا ہے لیکن پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہے گا۔ انہوں نے چوہدری نثار علی خان کے کابینہ میں شامل ہونے کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالہ سے مشاورت جاری ہے، محمد نواز شریف سے بھی نئی کابینہ سے متعلق مشاورت ہوئی ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے لاہور جانے کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے مرحلہ کے بعد ہی نواز شریف لاہور جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی خالی ہونے والی نشست پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے پہلے کی طرح اپنے حلقہ میں جانے کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ ہمیشہ میرا اپنے حلقہ سے قریبی رابطہ رہتا ہے تاہم موجودہ حیثیت میں سیکورٹی کا تقاضا ہے، یہ کوئی پروٹوکول کا معاملہ نہیں ہے۔

Leave a Reply