آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیوال کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیوال کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بشمول سکیورٹی صورتحال اور سرحدی انتظامات کے امور پر تبادلہ خیال راولپنڈی ۔ 2 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں …

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیوال کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور بشمول سکیورٹی صورتحال اور سرحدی انتظامات کے امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی ۔ 2 اگست (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر عمر زخیوال نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول سکیورٹی صورتحال اور سرحدی انتظامات کے امور زیر غور آئے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

Leave a Reply