اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماءاوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات درست ہیں۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلالئی اس دھرتی کی بیٹی ہے اوران کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی بہادرخاتون ہیں …
پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماءاوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنماءاوربے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چئیرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف عائشہ گلالئی کے الزامات درست ہیں۔بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلالئی اس دھرتی کی بیٹی ہے اوران کی کردار کشی نہیں ہونی چاہئیے۔انہوں نے کہاکہ عائشہ گلالئی بہادرخاتون ہیں اورتحریک انصاف کے سربراہ کی جانب سے انہیں ہراساں کئے جانے کے الزامات حقیقت پرمبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ سے اس معاملہ کی تحقیقات کی اپیل کی ہے اورامید ہے کہ عائشہ عدالت عظمیٰ میں اس حوالے سے ثبوت فراہم کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے عائشہ کی کردارکشی کی مہم شروع ہوگئی ہے جو انتہائی معیوب اورغیراخلاقی حرکت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملہ میں مسلم لیگ (ن) کو ملوث کرنا بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے۔








