برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہاسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں بھارت کے جرائم کی فہرست مرتب ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کو 70سال سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت سے محروم کیا جارہا ہے۔ ان کو یہ حق ملنا چاہیے جبکہ …
ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان، کونسلر عاصم رشید اور راجہ نجابت کا کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہاسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنماﺅں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں بھارت کے جرائم کی فہرست مرتب ہو چکی ہے۔ کشمیریوں کو 70سال سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت سے محروم کیا جارہا ہے۔ ان کو یہ حق ملنا چاہیے جبکہ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ برطانیہ بھارت کے جرائم کا شریک نہ بنے ، وہ بھارت سے معاشی اور ثقافتی تعلقات کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق سے مشروط کرے، 70سال سے کشمیر کے حوالے سے بر طانوی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، محبوبہ مفتی نے آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی حکومتوں کو مل بیٹھنے کی تجویز دی، وہ اس سے تجویز سے پہلے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ جمعرات کو پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے لیبر پارٹی برطانیہ کے رہنماﺅں رکن پارلیمنٹ اینڈریو گیون ، ممبر یورپی پارلیمنٹ واجد خان، کونسلر عاصم رشید اور جموں کشمیر حق خود ارادیت کے سربراہ راجہ نجابت نے کشمیر ہاﺅس میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ حریت قیادت کو گرفتار کرنے اور ان پر الزامات لگانے سے کشمیر کی آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔ کشمیری آزادی مانگ رہے ہیں بھیک نہیں اور انہیں اقوام متحدہ نے اس کا حق دیا ہے ۔اب انہیں زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جاسکتا۔








