ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 9.17ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):ملک میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 9.17ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 8.32ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ملک کے شمالی شہروں میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.74ملین ٹن اورجنوبی شہروں میں 1.43ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 10 اور12فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے شمالی شہروں میں 7.05 اورجنوبی شہروں میں 1.27ملین ٹن سیمنٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 3.08ملین ٹن تک رہنے کا امکان ہے جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 3فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں سیمنٹ کی مقامی کھپت کا حجم 2.99ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 2.59ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 21فیصد زیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم 2.14ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔