وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی سعودی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن پر مبارکباد

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کی 95 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اعتماد،ایمان اور بھائی چارے کے …

اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اور عوام کو سعودی عرب کی 95 ویں قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعودی عرب کے 95 ویں قومی دن کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اعتماد،ایمان اور بھائی چارے کے بندھن کا جشن مناتے ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط ہوتا جارہا ہے، پاکستان-سعودیہ دوستی زندہ باد۔