چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف کارروائیاں، متعدد کو واپس اپنے ملک بھجوا دیا گیا

کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار محمدحنیفیا دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں مؤثر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر ضروری قانونی تقاضے مکمل …

کوئٹہ۔ 23 ستمبر (اے پی پی):چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر امتیاز علی بلوچ نے رسالدار محمدحنیفیا دفعدار حاجی صادق، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے رحمان کہول روڈ میں مؤثر کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لے کر ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں باعزت طور پر افغانستان بھجوا دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے اس موقع پر افغان باشندوں کو واضح وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر واپس اپنے ملک واپس چلے جائیں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔