ایس ای سی پی نے رائٹ شیئرز جاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے سی آئی بی کی شرط پر عوامی رائے مانگ لی

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے "کمپنیز (فردر اشو آف شیئرز) ریگولیشنز 2020" میں شامل موجودہ شرائط پر عوامی تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک کنسلٹیشن پیپر جاری کیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت ایک لسٹڈ کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رائٹ شیئرز جاری کرنے کا اعلان کرنے سے پہلے اپنے کریڈٹ انفارمیشن بیورو (سی آئی بی) کی رپورٹ …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے "کمپنیز (فردر اشو آف شیئرز) ریگولیشنز 2020” میں شامل موجودہ شرائط پر عوامی تجاویز حاصل کرنے کے لیے ایک کنسلٹیشن پیپر جاری کیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت ایک لسٹڈ کمپنی کے لیے ضروری ہے کہ وہ رائٹ شیئرز جاری کرنے کا اعلان کرنے سے پہلے اپنے کریڈٹ انفارمیشن بیورو (سی آئی بی) کی رپورٹ میں کسی بھی رقم کا کوئی بھی اوورڈیو یا ڈیفالٹ نہ رکھے۔

کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت کمپنیاں رائٹ شیئرز کے ذریعے اپنا شیئر کیپٹل بڑھا سکتی ہیں جو موجودہ شیئر ہولڈرز کو ان کے موجودہ شیئرز کے تناسب سے اضافی شیئرز خریدنے کا حق دیتا ہے۔ موجودہ ضوابط کے مطابق رائٹ شیئرز جاری کرنے والی کمپنی، اس کے سپانسرز، پروموٹرز، بڑے شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز کی سی آئی بی رپورٹ صاف ہونی چاہیے (یعنی کوئی بھی اوورڈیو یا ڈیفالٹ نہ ہو)۔

اس شرط کا مطلب یہ ہے کہ ایک چھوٹی سی اوورڈیو ذمہ داری بھی کمپنی کو رائٹ شیئرز کے ذریعے ضروری سرمایہ حاصل کرنے سے روک سکتی ہے تاہم مالی مشکلات کی صورت میں شیئر ہولڈرز کسی کمپنی کو بچانے کے لیے ضروری فنانسنگ فراہم کرنے کے لیے تیار ہو سکتے ہیں جو روایتی ذرائع سے دستیاب نہ ہو، لہذا صاف سی آئی بی کی شرط ایک کمپنی کی ممکنہ بحالی، تنظیم نو، یا دوبارہ سے کام شروع کرنے میں رکاوٹ بن سکتی ہے جو بالآخر اس کی بقاء کے لیے چیلنج بن جاتا ہے، یہاں تک کہ جب شیئر ہولڈرز اس کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

کنسلٹیشن پیپر میں رائٹ شیئرز جاری کرنے والی کمپنیوں کے لیے صاف سی آئی بی کی شرط ہٹانے کے مضمرات کا تفصیلی تجزیہ فراہم کیا گیا ہے جس میں ممکنہ خطرات اور متوقع فوائد کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سٹیک ہولڈرز کو اپنی رائے دینے میں مدد کے لیے دیگر ممالک میں اسی طرح کے ضوابط کا ایک تقابلی مطالعہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ایس ای سی پی تمام سٹیک ہولڈرز کو ترغیب دیتا ہے کہ وہ 7 اکتوبر 2025ء تک ای میل کے ذریعے [email protected] پر کنسلٹیشن پیپر پر اپنی تجاویز پیش کریں۔