دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند دل کیلئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے ، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عالمی یوم دل کے حوالے سے معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں آگاہی تقریب کے دوران گفتگو کرتےہوئے کیا ۔ تقریب میں صحت کے ماہرین، میڈیا پروفیشنلز، سفارتکاروں، پالیسی سازوں …

اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ اور صحت مند دل کے لئے شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی بہت ضرورت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو عالمی یوم دل کے حوالے سے معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں آگاہی تقریب کے دوران گفتگو کرتےہوئے کیا ۔ تقریب میں صحت کے ماہرین، میڈیا پروفیشنلز، سفارتکاروں، پالیسی سازوں اور طلباء کو اکٹھا کیا گیا تاکہ پاکستان میں امراض قلب کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور احتیاطی دیکھ بھال اور آگاہی کی فوری ضرورت کو اجاگر کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں، کارپوریٹ شراکت دار، بین الاقوامی اتحادی اور شہری مل کر دل کی بیماریوں سے لڑ سکتے ہیں اور ایک ایسا مستقبل بنا سکتے ہیں جہاں ہر دل مضبوط اور صحت مند ہو ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہارون نصیر نے ذاتی طور پر سیشنز میں کاغذی ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہیلتھ کیمپوں اور آگاہی مہمات کے ذریعے پسماندہ کمیونٹیز کے لئے معروف ہسپتال کی لگن کے بارے میں پرجوش انداز میں بات کی۔

سرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے صحت کی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے اہم کردار پر زور دیا۔معروف انٹرنیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر اور ایکسیڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر میر وحید نے امراض قلب کی روک تھام کی نوعیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر دل کی بیماریوں کو صحیح علم اور ابتدائی کارروائی سے روکا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم عرصے میں معروف ہسپتال کے کارڈیو ویسکولر سینٹر نے کامیابی کے ساتھ 100 سے زیادہ سرجریاں کی ہیں۔

معروف ہسپتال نے دل کی مفت مشاورت، وائٹل چیکنگ، امراض قلب کے بارے میں معلوماتی کتابچے اور صحت کے مشورے فراہم کرنے کے لیے میڈیکل اور ڈینٹل کیمپ لگایا تھا۔اس تقریب میں ڈاکٹر میر وحید اور سدرہ اقبال کی نظامت میں ایک پینل ڈسکشن شامل تھا، جس میں معروف ماہرین شامل تھے۔

معروف انٹرنیشنل ہسپتال میں کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فہد خالد، ہیڈ آف سائیکاٹری ڈاکٹر راشد علی خان، ڈبلیو ایچ او نیشنل پروفیشنل آفیسر برائے غیر متعدی امراض شہزاد عالم، ہیڈ آف میڈیسن ڈاکٹر عثمان آفتاب اور کارڈیک سرجن ڈاکٹر ماہ رخ ظہور، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئرعلی ایک ساتھ مل کر پینل نے دل کی صحت سے متعلق آگاہی ، احتیاطی دیکھ بھال ، اور پائیدار کمیونٹی تک رسائی کی اہم ضرورت پر زور دیا۔