اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پو ٹھو ہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں رواں ہفتے کے دوران موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔بدھ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت بھکر40، دالبندین،سبی اور نوکنڈی میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








