اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے امریکہ کی نائب سیکرٹری خارجہ اور پاکستان و افغانستان کیلئے قائم مقام خصوصی نمائندہ ایلس جی ویلز نے جمعرات کو یہاں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے نائب سیکرٹری خارجہ کو امریکی محکمہ خارجہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امریکی …
جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے امریکہ کی نائب سیکرٹری خارجہ ایلس جی ویلزکی سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 اگست (اے پی پی) جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے امریکہ کی نائب سیکرٹری خارجہ اور پاکستان و افغانستان کیلئے قائم مقام خصوصی نمائندہ ایلس جی ویلز نے جمعرات کو یہاں انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے نائب سیکرٹری خارجہ کو امریکی محکمہ خارجہ میں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امریکی سفارتکار کو پاکستان میں انتخابی عمل کیلئے کئے جانے والے اصلاحات کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع اور پرعزم کوششوں کے نتیجے میں انتخابی نظام کے بارے میں آٹھ مختلف قوانین کو واحد قانون میں تبدیل کیا گیا اور اس ضمن میں مسودہ قانون کو پارلیمانی کمیٹی، جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی شامل ہے، نے مشاورت کے بعد حتمی شکل دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسودہ قانون کو بہت جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ مجوزہ مسودہ قانون میں ملک میں مکمل شفاف انتخابی نظام کی ضمانت دی گئی ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار اور امریکی سفارتکار نے افغانستان سمیت خطے کی سلامتی کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات اور خطے میں امن و خوشحالی پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان علاقائی رابطوں میں اضافہ اور اقتصادی تعاون کیلئے تمام اقدامات اور کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔








