ایران اور روس کے چھوٹے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

تہران ،ماسکو ۔25ستمبر (اے پی پی):ایران اور روس نے چھوٹے ماڈیولر جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایٹمی توانائی کے ایرانی ادارے (اے ای او آئی ) کے سربراہ محمد اسلامی اور روسی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن " روس ایٹم" کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے ماسکو میں یادداشت پر دستخط کئے ۔ اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد ایٹمی توانائی …

تہران ،ماسکو ۔25ستمبر (اے پی پی):ایران اور روس نے چھوٹے ماڈیولر جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق ایٹمی توانائی کے ایرانی ادارے (اے ای او آئی ) کے سربراہ محمد اسلامی اور روسی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن ” روس ایٹم” کے سربراہ الیکسی لیخاچیوف نے ماسکو میں یادداشت پر دستخط کئے ۔

اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد ایٹمی توانائی کے پُرامن استعمال میں تعاون کو فروغ دینا، پائیدار ترقی کو یقینی بنانا، توانائی کی سلامتی کو مضبوط کرنا اور جدید ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا ہے جو دونوں ممالک کے قوانین اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق ہو گا۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک مستقبل میں چھوٹے جوہری بجلی گھروں کے ڈیزائن اور تعمیر سے متعلق باضابطہ معاہدوں پر بھی دستخط کریں گے۔

واضح رہے کہ محمد اسلامی کی قیادت میں ایرانی وفد پیر کے روز ماسکو پہنچا جہاں وہ روسی حکام سے ملاقات کے ساتھ ساتھ "ورلڈ اٹامک ویک” کے فورم میں شرکت کرے گا جو 25 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔