قازقستان سے گندم کے آٹے کی پہلی کھیپ امریکا پہنچ گئی، آئندہ ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا، حکام

آستانہ۔25ستمبر (اے پی پی):قازقستان سے امریکا کیلئے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق قازقستان ٹیمیر ژولی (کے ٹی زیڈ) کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس (KTZ Express ) نے امریکا کے لیے پہلی بار قازقستانی آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔ کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی "سلامت کمپنی ایل ایل پی" کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی …

آستانہ۔25ستمبر (اے پی پی):قازقستان سے امریکا کیلئے گندم کے آٹے کی پہلی آزمائشی کھیپ نیویارک پہنچ گئی۔ کازانفارم کے مطابق قازقستان ٹیمیر ژولی (کے ٹی زیڈ) کی ذیلی کمپنی کے ٹی زیڈ ایکسپریس (KTZ Express ) نے امریکا کے لیے پہلی بار قازقستانی آٹے کی آزمائشی برآمدی کھیپ پہنچائی ہے۔

کے ٹی زیڈ کی پریس سروس کے مطابق مقامی کمپنی "سلامت کمپنی ایل ایل پی” کے تیار کردہ یوریشئن لیگیسی (Eurasian Legacy) برانڈ کے 50 ٹن آٹے کو کوستانائے سے نیویارک پہنچایا گیا۔ قازقستان حکام نے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں امریکا کو ہر ماہ آٹے کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ قازقستان نے امریکی فوڈ مارکیٹ میں داخل ہونے کے لیے مقامی طور پر تیار کردہ آٹے کی برآمد کا منصوبہ بنایا ہے۔