شام کے ساتھ سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال کرلیے ہیں،یوکرین

اقوام متحدہ۔25ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال کرلیے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس اہم قدم سے …

اقوام متحدہ۔25ستمبر (اے پی پی):یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شام کے ساتھ سفارتی تعلقات باضابطہ طور پر بحال کرلیے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس اہم قدم سے خوش ہیں اور شامی عوام کو استحکام کی راہ پر حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔

جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ شام کو بین الاقوامی برادری کی مضبوط حمایت کی ضرورت ہے اور یہ کہ وہ اب بھی معاشی پابندیوں میں نرمی کے لئے اپیلیں کر رہا ہے۔