امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی۔25ستمبر (اے پی پی):امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔ دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک …

راولپنڈی۔25ستمبر (اے پی پی):امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای۔ میئر دو روزہ دورے پر کراچی کی بندرگاہ پہنچ گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق بندرگاہ آمد پر پاک بحریہ کے اعلیٰ حکام اور امریکی سفارتی عملےنے جہاز کا استقبال کیا۔

دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ تعلقات کا فروغ ہے۔دورےکے اختتام پر امریکی بحریہ اور پاک بحریہ کے درمیان مشترکہ مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔امریکی بحری جہاز کے دورے سے خطے میں قیام امن کی مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔