اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت نے اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم فرقان راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 2 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو عدالت کے عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ فاضل جج ہمایوں دلاور اس روز اڈیالہ جیل میں جاری جیل ٹرائل کے سلسلے میں …
اے پی پی میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم فرقان راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت نے اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) میگا کرپشن کیس میں نامزد ملزم فرقان راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت 2 اکتوبر 2025 تک ملتوی کر دی ہے۔جمعرات کو عدالت کے عملے کی جانب سے بتایا گیا کہ فاضل جج ہمایوں دلاور اس روز اڈیالہ جیل میں جاری جیل ٹرائل کے سلسلے میں موجود تھے، جس کے باعث عدالت میں مقرر تمام مقدمات کی سماعت مؤخر کر دی گئی۔ اس کے نتیجے میں، فرقان راؤ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر بھی سماعت ملتوی ہوئی۔واضح رہے کہ ایف آئی اے (وفاقی تحقیقاتی ادارہ) نے اے پی پی میگا کرپشن کیس میں مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، جن پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
کیس میں اب تک 7 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں عدالت نے مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد وہ عدالتی تحویل میں جیل میں قید ہیں۔اے پی پی سکینڈل میں ملوث ملزمان پر سرکاری وسائل کے غلط استعمال، مالی بدعنوانی، اور سرکاری فنڈز میں خورد برد جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق تحقیقات کے دوران ٹھوس شواہد سامنے آئے ہیں جن کی بنیاد پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔فرقان راؤ بھی انہی نامزد ملزمان میں شامل ہیں، جنہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔عدالت نےکیس کی اگلی سماعت کے لیے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے، جہاں فرقان راؤ کی درخواست پر مزید کارروائی کی جائے گی۔








