رام اللہ ۔29ستمبر (اے پی پی):تقریباً دو سال سے غزہ میں جاری اسرائیل کی اب تک کی طویل ترین اور بدترین جنگ کے دوران66ہزار فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔العربیہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صرف غزہ میں 66005 فلسطینی شہیدہوئے ہیں۔ ان میں بھوک اور قحط سے مرنے …
غزہ ، اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد66ہزار ہوگئی

مزید خبریں
رام اللہ ۔29ستمبر (اے پی پی):تقریباً دو سال سے غزہ میں جاری اسرائیل کی اب تک کی طویل ترین اور بدترین جنگ کے دوران66ہزار فلسطینی شہید ہو گئے جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔العربیہ کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک صرف غزہ میں 66005 فلسطینی شہیدہوئے ہیں۔
ان میں بھوک اور قحط سے مرنے والے بھی سینکڑوں کی تعداد میں شامل ہیں۔اعداد و شمار میں اب تک زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 168162 بتائی گئی ہے۔پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کیے گئے اسرائیلی فوجی حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 79 فلسطینیوں کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتالوں میں لائی گئی۔








