وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این ایچ اے کو شاہرات کی تعمیر کے تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این ایچ اے کو شاہرات کی تعمیر کے تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت اعلیٰ سطح کے اجلاس کے اجلاس میں این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو شاہرات اور سڑکوں کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی این ایچ اے کو شاہرات کی تعمیر کے تمام منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت
اعلیٰ سطح کے اجلاس کے اجلاس میں این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو شاہرات اور سڑکوں کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی

اسلام آباد ۔ 4 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو شاہرات کی تعمیر کے تمام منصوبوں کو مکمل شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے جمعہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں این ایچ اے کے چیئرمین شاہد اشرف تارڑ نے وزیراعظم کو شاہرات اور سڑکوں کے مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر حافظ عبدالکریم، وزیر مملکت جنید انوار چوہدری اور دیگر سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین این ایچ اے نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ اس وقت این ایچ اے شاہرات، موٹرویز، ایکسپریس ویز اور تزویراتی اہمیت کے حامل 12 ہزار 131 کلومیٹر طویل سڑکوں کا انتظام و انصرام کر رہی ہے جو مجموعی قومی شاہرات کا 4.6 فیصد ہے تاہم اس کے ذریعے 80 فیصد مسافر اور 65 فیصد مال برداری ہوتی ہے۔ وزیراعظم کو پاک۔چین اقتصادی راہداری اور پشاور سے لے کر کراچی تک موٹروے سمیت اہم منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا جو 21 ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق پاکستان میں بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر کے ضمن میں سٹرٹیجک لحاظ سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور جن کا بنیادی مقصد علاقائی تجارتی روابط کو فروغ دینا ہے جس سے اقتصادی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سی پیک کا ایک اہم پہلو جدید بنیادی ڈھانچہ کا قیام ہے جس کے ذریعے خنجراب پاس کو گوادر سے منسلک کیا جائے گا جس کی سٹرٹیجک اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

Leave a Reply