نیویارک ۔30ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور ترکیہ نےآئندہ سال کے اوائل میں ’’اسلام میں خواتین‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سرکردہ مسلم سکالرز اور محققین کومدعو کیا جائے گا اور ایسے ممالک کی مثالوں کو اجاگر کیا جائے گا جہاں خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے بہترین طریقے اختیار کئے گئے ہیں۔ ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ …
بنگلہ دیش اور ترکیہ ’’اسلام میں خواتین‘‘کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کریں گے

مزید خبریں
نیویارک ۔30ستمبر (اے پی پی):بنگلہ دیش اور ترکیہ نےآئندہ سال کے اوائل میں ’’اسلام میں خواتین‘‘ کے موضوع پر عالمی کانفرنس کی مشترکہ میزبانی کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سرکردہ مسلم سکالرز اور محققین کومدعو کیا جائے گا اور ایسے ممالک کی مثالوں کو اجاگر کیا جائے گا جہاں خواتین کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے بہترین طریقے اختیار کئے گئے ہیں۔
ڈھاکا ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے ڈپٹی پریس سیکرٹری ابوالکلام آزاد موجمدار نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ نیویارک میں بنگلہ دیش کی خواتین اور بچوں کے امور کی مشیر شرمین مرشد اور ترکیہ کی وزیر برائے سماجی خدمات ماہینور اوزدیمیر گوکتاس کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔
فریقین نے بنگلہ دیش اور ترکیہ کے درمیان ثقافتی اور تکنیکی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور نگہداشت کی معیشت اور سماجی خدمات کے شعبے میں تعاون کے اعلیٰ معیار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے خواتین کے خلاف ہر قسم کے امتیازی سلوک کے خاتمے کے کنونشن (CEDAW) کی توثیق کرتے ہوئے مسلم معاشروں میں خواتین کے تجربات، چیلنجز سے نمٹنے اور کامیابیوں کو شیئر کرنے پر اتفاق کیا۔








