اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آفس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے (آج ( ہفتہ ) کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو وزارت اطلاعات ونشریات کے کام کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا ایک بڑا اہم شراکت دار ہوتا ہے۔ میڈیا …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مریم اورنگزیب اور مصدق ملک کی ملاقات
اسلام آباد ۔ 05 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم آفس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے (آج ( ہفتہ ) کو ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کو وزارت اطلاعات ونشریات کے کام کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جمہوری نظام میں میڈیا ایک بڑا اہم شراکت دار ہوتا ہے۔ میڈیا کو کسی تعصب کے بغیر اور غیر جانبدارانہ طور پر عوام کواطلاعات کی فراہمی میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔









