تمام فریق غزہ کے لیے ٹرمپ منصوبہ کی حمایت کریں ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔1اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریق غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کی حمایت کریں۔فرانس 24کے مطابق انتونیو گوتریش کےترجمان فرحان حق نے کہا کہ یہ اس وقت انتہائی اہم ہے کہ تمام فریق ایک معاہدے پر متفق ہوں اور اس پر عمل کریں۔ اس موقع پر ترجمان نے سیکرٹری جنرل کے اس …

اقوام متحدہ ۔1اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریق غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبہ کی حمایت کریں۔فرانس 24کے مطابق انتونیو گوتریش کےترجمان فرحان حق نے کہا کہ یہ اس وقت انتہائی اہم ہے کہ تمام فریق ایک معاہدے پر متفق ہوں اور اس پر عمل کریں۔ اس موقع پر ترجمان نے سیکرٹری جنرل کے اس مطالبے کا بھی اعادہ کیا کہ غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی کی جائے۔

یاد رہے صدر ٹرمپ نے پیر کے روز جو منصوبہ امن پیش کیا ہے اس میں حماس سے کہا گیا ہے کہ وہ 72 گھنٹوں میں اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے۔ جبکہ حماس کا ہتھیار چھوڑنے اور اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلا بتدریج ممکن بنایا جائے جس کے بعد ایک عبوری اتھارٹی کا قیام غزہ کے لیے عمل میں لایا جائے جس کی سربراہی صدرڈونلڈ ٹرمپ خود کریں گے۔عالمی طاقتوں بشمول عرب و مسلم اقوام نے امریکا کے اس امن منصوبے کو فوری طور پر قبول کر لیا ہے مگر حماس نے ابھی اس کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔