قاہرہ۔3اکتوبر (اے پی پی):سپین کے ایف سی بارسلونا نے ہنگری کی دفاعی چیمپئن ٹیم ٹیلی کوم ویسپرم کو 30-31 گول سے شکست دے کر انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن مردوں کی کلب ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ۔ شنہوا کے مطابق فیصلہ کُن مقابلہ مصر کے نئے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلا گیا ،جس میں مقررہ 60 منٹ کا کھیل 21-21 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل …
بارسلونا نے ورلڈ ہینڈ بال کلب چیمپئن شپ جیت لی

مزید خبریں
قاہرہ۔3اکتوبر (اے پی پی):سپین کے ایف سی بارسلونا نے ہنگری کی دفاعی چیمپئن ٹیم ٹیلی کوم ویسپرم کو 30-31 گول سے شکست دے کر انٹرنیشنل ہینڈ بال فیڈریشن مردوں کی کلب ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ۔ شنہوا کے مطابق فیصلہ کُن مقابلہ مصر کے نئے دارالحکومت قاہرہ میں کھیلا گیا ،جس میں مقررہ 60 منٹ کا کھیل 21-21 سے برابر رہا، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ یہ مسلسل چوتھا سال تھا جب فائنل میچ اوور ٹائم میں گیا۔
پہلے اضافی 10 منٹ بھی برابر رہنے پر مقابلہ دوسرے اوور ٹائم میں چلا گیا اور یوں میچ مجموعی طور پر 80 منٹ تک جاری رہا۔میچ کے آخری لمحات میں الیکس گومیز ابیلو کے فیصلہ کن گول نے بارسلونا کو فتح دلوائی، جبکہ گول کیپر ایمِل نیلسن کی شاندار سیو نے ٹیم کو مقابلے میں برقرار رکھا۔یہ عالمی ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 کنفیڈریشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے 9 ٹیموں نے شرکت کی، جن میں مصر، جرمنی اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل تھیں۔








