اسد کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے، سعودی وزیر خارجہ

ریاض ۔ 07 اگست (اے پی پی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مستقبل کے شام میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ریاض حکومت شام میں قیام امن کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتی ہے تاہم بشارالاسد کو اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے ایسی میڈیا رپورٹوں کو مسترد کر …

ریاض ۔ 07 اگست (اے پی پی) سعودی عرب نے کہا ہے کہ مستقبل کے شام میں صدر بشار الاسد کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ریاض حکومت شام میں قیام امن کی عالمی کوششوں کی حمایت کرتی ہے تاہم بشارالاسد کو اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے ایسی میڈیا رپورٹوں کو مسترد کر دیا کہ سعودی حکومت شام میں اقتدار کی منتقلی کے پہلے مرحلے میں صدر اسد کو اقتدار میں رکھنے کی حامی ہے۔ الجبیر کے مطابق شام میں امن کی کوششوں کی خاطر ریاض حکومت کا موقف واضح ہے۔

Leave a Reply