لاہور ۔5اکتوبر (اے پی پی):چوتھا چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل بینک سمیت …
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان نیوی نے ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
لاہور ۔5اکتوبر (اے پی پی):چوتھا چیف آف دی نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا، فائنل میں پاکستان نیوی نے زبردست مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کر لیا، ماڑی انرجیز نے دوسری جبکہ پاکستان ایئر فورس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے پاکستان آرمی، نیوی، ایئر فورس، ماڑی انرجیز، رینجرز، پولیس، پورٹ قاسم اتھارٹی اور نیشنل بینک سمیت آٹھ ٹیموں نے شرکت کی، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور انعامات تقسیم کیے، زکریا حیات بہترین کھلاڑی، احمد ندیم بہترین اسکورر اور عبداللہ اشتیاق بہترین گول کیپر قرار پائے، سابق اولمپینز، سول و ملٹری شخصیات اور شائقین کی بھرپور شرکت نے تقریب کو یادگار بنا دیا۔








