ویتنام میں رواں سال غیرملکی سیاحوں کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر گئی

ہنوئی۔6اکتوبر (اے پی پی):ویتنام میں رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 کروڑ 54 لاکھ ہو گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.5 فیصد زیادہ ہے۔شنہوا کے مطابق پیر کو نیشنل سٹیٹسٹکس آفس کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں ہوائی راستے سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ رہی جو سیاحوں کی کل تعداد کا 85.2 فیصد …

ہنوئی۔6اکتوبر (اے پی پی):ویتنام میں رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 کروڑ 54 لاکھ ہو گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 21.5 فیصد زیادہ ہے۔شنہوا کے مطابق پیر کو نیشنل سٹیٹسٹکس آفس کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں ہوائی راستے سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 1 کروڑ 31 لاکھ رہی جو سیاحوں کی کل تعداد کا 85.2 فیصد ہے جبکہ 13.6 فیصد خشکی اور 1.2 فیصد سمندری راستے سے نیپال پہنچے۔

رپورٹ کے مطابق زیادہ تر سیاح ایشیا سے آئے جن کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ سے زائد رہی جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد زیادہ ہے۔ نیشنل سٹیٹسٹکس آفس کے مطابق سازگار ویزہ پالیسیوں، سیاحت کے فروغ کے لیے چلائے جانے والے پروگراموں اور قومی تعطیلات کے موقع پر مختلف تقریبات نے ویتنام میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

مزید خبریں