ہولگر رونے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سنگھائی ۔7اکتوبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار ہولگر رونے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے ٹینس کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ چوتھے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے میچ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی …

سنگھائی ۔7اکتوبر (اے پی پی):ڈنمارک کے نامور ٹینس سٹار ہولگر رونے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ فرانس کے ٹینس کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ چوتھے راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے۔

سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق ڈنمارک کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی ہولگر رونے نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے چوتھے میچ میں فرانس کے ٹینس کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو ہرا کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔

چین میں جاری اے ٹی پی ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میچ میں 22 سالہ ڈنمارک کے ٹینس سٹار ہولگر رونے نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانس کے حریف ٹینس کھلاڑی جیوانی میپٹشی پیریکارڈ کو4-6، 7-6(9-7) اور 3-6سے ہرا کر ایونٹ کے ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔