آئرلینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پانچ نئے کھلاڑیوں کوسکواڈ میں شامل کرلیا

ڈبلن ۔8اکتوبر (اے پی پی):آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پانچ ممکنہ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا جا رہا ہے۔منتخب کیے گئے نئے کھلاڑیوں میں اوپنر کیڈ کارمائیکل، سٹیفن ڈوہینی، آل راؤنڈر جارڈن نیل، …

ڈبلن ۔8اکتوبر (اے پی پی):آئرلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، جس میں پانچ ممکنہ نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ان کھلاڑیوں کو پہلی بار قومی ٹیسٹ ٹیم کی نمائندگی کا موقع دیا جا رہا ہے۔منتخب کیے گئے نئے کھلاڑیوں میں اوپنر کیڈ کارمائیکل، سٹیفن ڈوہینی، آل راؤنڈر جارڈن نیل، لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر لیام میکارتھی اور لیگ سپنر گیون ہوئی شامل ہیں۔

ان سب کھلاڑیوں نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں نمایاں کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی ہے۔ٹیم کی قیادت تجربہ کار بلے باز اینڈی بالبرنی کریں گے ۔ آئرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 11 نومبر سے سلہٹ میں شروع ہوگی، جس کے بعد دوسرا ٹیسٹ 19 نومبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اینڈریو وائٹ نے کہا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر کے ہم مستقبل کی تیاری کر رہے ہیں۔ خاص طور پر کیڈ کارمائیکل نے اپنی تکنیکی مہارت اور عمدہ کارکردگی سے سلیکٹرز کو متاثر کیا ہے۔واضح رہے کہ آئرلینڈ نے رواں سال فروری سے اب تک تین مسلسل ٹیسٹ میچز جیتے ہیں، جس سے ٹیم کا مورال بلند ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف اعلان کردہ آئرلینڈ کے مکمل ٹیسٹ سکواڈ کے مطابق اینڈی بالبرنی (کپتان)، کرٹس کیمفر، کیڈ کارمائیکل، سٹیفن ڈوہینی، گیون ہوئی، گراہم ہیوم، میتھیو ہمفریز، اینڈی میک برائن، بیری میکارتھی، لیام میکارتھی، پال سٹرلنگ، جارڈن نیل، ہیری ٹیکٹر، لورکن ٹکراور کریگ ینگ شامل ہیں۔