سرینگر ۔ 08 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے آزادی پسند رہنماءشہید سید عرفان الحسن شاہ کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید پارٹی رہنماءکو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی تحریک آزادی کے متوالوںمیں شامل …
یاسین ملک کا شہید آزادی پسند رہنماءسید عرفان الحسن کو خراج عقیدت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 08 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے آزادی پسند رہنماءشہید سید عرفان الحسن شاہ کو ان کی شہادت کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں شہید پارٹی رہنماءکو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن سے ہی تحریک آزادی کے متوالوںمیں شامل تھے اورانہوں نے اپنی جوانی وطن عزیز کی آزادی کیلئے سربکف رہتے ہوئے گزارے اور اسی راہ عزیمت میں شہید ہوگئے۔ انہوںنے کہا کہ شہید عرفان الحسن شاہ ایک شریف النفس اور حلیم شخص تھے جن کے لبوں پر ہمیشہ ایک خوبصورت مسکراہٹ سجی رہتی تھی۔ انہوںنے کہاکہ شہید رہنما ءکی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔








