اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سلانو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، امید افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، بھرپور کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نولبرٹو سلانو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت محنت کر …
پاکستانی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، بھرپور امید ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں، نولبرٹو سلانو

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی):قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سلانو نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے، امید افغانستان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، بھرپور کوشش ہے کہ پاکستانی ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نولبرٹو سلانو نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت محنت کر رہی ہے، ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے، کھلاڑیوں کو مشکل پریکٹس کرنی پڑی، سارے کھلاڑی بہت اچھا کھیلتے ہیں، ہماری ٹیم کی مکمل تیاری ہے، اچھے مقابلے کی امید رکھیں، کھلاڑیوں نے بہت محنت کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کل کا دن بہت اہم ہے، کل فیصلہ کریں گے کہ کس کھلاڑی کو کھلانا ہے، ہمارے کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے تھے، سٹریٹ فٹ بال کے لڑکے اچھا کھیل لیتے ہیں ۔کپتان ایک مضبوط اعصاب کا مالک ہے، افغانستان ٹیم آفیشلز سے رابطے میں ہیں، جلد ٹیم پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی فٹ بال ٹیم افغانستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کرے گی، قومی فٹ بال ٹیم میں موجود کھلاڑیوں سے بہت متاثر ہوا ہوں، امید ہے ان کھلاڑیوں کو بہتر ٹیموں کے خلاف کھیلنے کا موقع ملے گا، پاکستان فٹ بال ٹیم کو کرکٹ کی طرح عوامی سپورٹ چاہیے، بطور کوچ بھرپور کوشش ہوگی کہ ٹیم کی رینکنگ بہتر کر سکوں۔








