وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پنجاب ہاﺅس سے پرتپاک انداز میں رخصت کیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پنجاب ہاﺅس سے پرتپاک انداز میں رخصت کیا، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، ارکان پارلیمان اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو قافلے کی صورت میں لاہور روانگی …

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو پنجاب ہاﺅس سے پرتپاک انداز میں رخصت کیا، گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، ارکان پارلیمان اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو قافلے کی صورت میں لاہور روانگی پر پنجاب ہاﺅس سے پرتپاک انداز میں رخصت کیا۔ اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا، وفاقی کابینہ کے ارکان، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، ارکان پارلیمان اور پارٹی ورکروں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمد نواز شریف سے کار میں بیٹھنے سے قبل پرجوش انداز میں بغل گیر ہوئے، کارکنوں کا جم غفیر سابق وزیراعظم کی کار کے گرد جمع تھا جنہوں نے ”وزیراعظم نواز شریف“ کے بلند آہنگ نعرے لگائے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف سے گلے ملے جبکہ کابینہ کے ارکان نے ان سے پرتپاک انداز میں مصافحہ کیا۔محمد نواز شریف نے اپنی گاڑی کے گرد جمع کارکنوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور ان کے نعروں کا جواب دیا۔ کارکنوں نے پارٹی کے جھنڈے اور نواز شریف کی بڑی بڑی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

Leave a Reply