وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات ۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا کی ملاقات ۔ فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 9 اگست (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے بدھ کو وزیراعظم ہاﺅس میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماﺅں نے فاٹا میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت فاٹا کو دیگر وفاقی اکائیوں کے برابر قومی دھارے میں لانے پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا سے متعلق اہم امور پر تمام شراکت داروں کے درمیان اتفاق رائے پیدا کرنا ہماری ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ فاٹا کے رہائشیوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے صحت و تعلیم میں بہتری اور انسانی وسائل کی استعداد بڑھانا ضروری ہے۔








