صدر مملکت ممنون حسین کاجامعہ بلوچستان کے 14ویں کانووکیشن سے خطاب

کوئٹہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے ،بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے ، بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کربہتر اقدامات اٹھائے ہیں، صوبہ میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے …

کوئٹہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مستقبل روشن ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان سے منسلک ہے ،بلوچستان کئی دہائیوں سے محرومی کا شکار رہا ہے ، بلوچستان کی پسماندگی اور احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے موجودہ حکومت نے بھر پور توجہ دے کربہتر اقدامات اٹھائے ہیں، صوبہ میں دنیا کا جدید اور ڈیپ سی پورٹ بن رہا ہے ،بلوچستان کے عوام کی احساس محرومی کے خاتمہ کے لئے سی پیک میں نئے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں اور سڑکوں کے جال بچھائے جارہے ہیں، موجودہ حکومت کے دور میں شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ترقی کاسفر نہ رکے اور یہاں کے عوام کو اس کے ثمرات میسر ہوں۔یہ بات صدر مملکت ممنون حسین نے بدھ کوجامعہ بلوچستان کے 14ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک ایسا مردم خیز خطہ ہے جس نے ایسی بڑی بڑی شخصیات کو جنم دیا ہے جن کے علم‘ صلاحیتوں اور کارناموں کا دائمی نقش تاریخ کے اوراق پر ثبت ہے، یہ ایک دلچسپ تاریخی اتفاق ہے کہ دنیا آج ایک بار پھر ہماری طرف امید بھری نظروں سے دیکھ رہی ہے جس میں وطنِ عزیز کے دیگر خطوں کے علاوہ بلوچستان کا کردار کلیدی ہے۔

Leave a Reply