قاہرہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان کا آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ یقینی ہو گیا، پاکستان کی دونوں ٹیموں نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں پاکستان ٹیم ون نے ویلز اور پاکستان ٹیم ٹو نے آئرلینڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، پاکستان کی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (آج) جمعرات …
پاکستان کا آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ یقینی
قاہرہ ۔ 9 اگست (اے پی پی) پاکستان کا آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ یقینی ہو گیا، پاکستان کی دونوں ٹیموں نے فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، سیمی فائنلز میں پاکستان ٹیم ون نے ویلز اور پاکستان ٹیم ٹو نے آئرلینڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا، پاکستان کی دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں (آج) جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔ مصر میں جاری میگا چیمپئن شپ میں بدھ کو کھیلے گئے سیمی فائنلز میں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل پاکستان ٹیم ون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اینڈریو پیگٹ اور ایلکس پر مشتمل ویلز کی جوڑی کو بیسٹ آف سیون فریمز میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، محمد آصف اور بابر مسیح پر مشتمل پاکستان ٹیم ٹو نے بھی غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈنی گوگنز اور مارک والش پر مشتمل آئرش جوڑی کو بیسٹ آف سیون فریمز میں با آسانی 4-0 فریمز سے زیر کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔








