عوام سابق وزیراعظم سے اپنی محبت کا اظہارکررہے ہیں، ریلی کے تمام انتظامات مسلم لیگ(ن) کررہی ہے،خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ 2013کے عام انتخابات میں عوام نے محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا تھا اوراب ریلی میں عوام سابق وزیراعظم سے اپنی محبت کا اظہارکررہے ہیں۔ پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد سابق …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ 2013کے عام انتخابات میں عوام نے محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اپنے اعتماد کا اظہارکیا تھا اوراب ریلی میں عوام سابق وزیراعظم سے اپنی محبت کا اظہارکررہے ہیں۔ پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عمل درآمد کے بعد سابق وزیراعظم محمد نوازشریف جی ٹی روڈ کے ذریعے لاہور اپنے گھر واپس جارہے ہیں، محمد نوازشریف پر قوم نے تین مرتبہ اپنے اعتماد کا اظہارکیاہے اوروہ اب اپنے ووٹروں کو عدالتی فیصلہ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔وزیردفاع نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ اور وسطی ایشیا سمیت علاقائی ممالک سے روابط میں اضافہ سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی پالیسیوں کے پھل ہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ باقی علاقوں کی طرح گوجرانوالہ کے عوام بھی سابق وزیراعظم کی آمد کے موقع پرانتہائی پرجوش ہیں اوروہاں پر ان کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا جائیگا، گوجرانوالہ مسلم لیگ(ن) کا گڑہ ہے اور وہاں کے شہری اپنے رہنماءکی آمد کا انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری مسلح افواج بھرپورکردار اداکررہی ہیں اوراس جنگ میں ہماری فورسز کی قربانیاں لائق تحسین ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم کی ریلی کے تمام انتظامات پاکستان مسلم لیگ(ن) کررہی ہے۔

Leave a Reply