نیب کا ماہانہ جائزہ اجلاس،گزشتہ اجلاس میں طے پائے جانیوالے فیصلوں پر پیش رفت اورعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا

نیب کا ماہانہ جائزہ اجلاس،گزشتہ اجلاس میں طے پائے جانیوالے فیصلوں پر پیش رفت اورعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،نیب کے عہدیداروں کو قانون اور میرٹ کے مطابق کام کرنے کی ہدایت اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ،نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے۔یہ بات …

نیب کا ماہانہ جائزہ اجلاس،گزشتہ اجلاس میں طے پائے جانیوالے فیصلوں پر پیش رفت اورعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،نیب کے عہدیداروں کو قانون اور میرٹ کے مطابق کام کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگا ،نیب بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں نمٹنے میں پرعزم ہے۔یہ بات انہوں نے نیب کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں طے پائے جانیوالے فیصلوں پر پیش رفت اورعمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے سدباب اوراس بارے عوامی آگہی پھیلانے میں نیب اپنا کردار موثر طریقے سے ادا کررہاہے اوراس ضمن میں عوام کی جانب سے ردعمل (فیڈبیک) مثالی ہے ، ادارے کو2014 کے مقابلہ میں 2017ءمیں دوگنی شکایات، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز موصول ہوئی ہیں جو کہ نیب کے تمام شعبوں کی بہترین کارکردگی کا عکاس ہیں جبکہ نیب کو شکایات میں اضافہ نیب پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، پلڈاٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ 42فیصد لوگ نیب پر اعتماد کرتے ہیں ۔ 30فیصد پولیس جبکہ 29فیصد حکومت حکام پر اعتماد کرتے ہیں۔

Leave a Reply