اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا معذور افراد کےلئے اطلاعات، روزگار اور شہری زندگی میں شرکت کے زیادہ مواقع کے حصول میں کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں معذورافراد کے لیے منعقدہ ٹیک کیمپ میں کے موقع پر کہی۔ ٹیک کیمپ میں خصوصی افراد اپنی روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے …
پاکستان میں امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کا تقریب سے خطاب
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کا معذور افراد کےلئے اطلاعات، روزگار اور شہری زندگی میں شرکت کے زیادہ مواقع کے حصول میں کلیدی کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو یہاں معذورافراد کے لیے منعقدہ ٹیک کیمپ میں کے موقع پر کہی۔ ٹیک کیمپ میں خصوصی افراد اپنی روزمرہ زندگی میں ٹیکنالوجی کےاستعمال کے متعلق سیکھ رہے ہیں۔ سفیر ڈیوڈ ہیل نے شرکا ءکو نئی مہارتوں کواپنی زندگیوں کو اجا گر کرنے اور معذوری کے شکار افراد کے حقوق اور آگاہی کے لیے استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔امریکی سفیر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ شرکا ء کیمپ کے دوران حاصل کی گئی نئی ٹیکنالوجی اور وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی معذور افراد کےلئے اطلاعات، روزگار اور شہری زندگی میں شرکت کے زیادہ مواقع کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ امریکی سفارتخانے اور اسپیشل ٹیلنٹ ایکس چینج پروگرام (اسٹیپ) کے اشتراک سے منعقدہ اس دو روزہ کیمپ میں ذرائع آمدن اور آگاہی میں اضافے کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال، وڈیو فلمسازی اور تدوین ، اور معذور افراد کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپس کے استعمال پر مختلف نشستیں منعقد کی گئیں۔








