سرکاری ملازمین کو کم لاگت کی معیاری رہائش کی فراہمی کیلئے جلد از جلد جامع منصوبہ پیش کیا جائے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت ہاﺅسنگ کو ہدایت اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت ہاﺅسنگ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو کم لاگت کی معیاری رہائش کی فراہمی کیلئے جلد از جلد جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔ جمعرات …
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت ہاﺅسنگ کو ہدایت

مزید خبریں
سرکاری ملازمین کو کم لاگت کی معیاری رہائش کی فراہمی کیلئے جلد از جلد جامع منصوبہ پیش کیا جائے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت ہاﺅسنگ کو ہدایت
اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت ہاﺅسنگ کو ہدایت کی ہے کہ سرکاری ملازمین کو کم لاگت کی معیاری رہائش کی فراہمی کیلئے جلد از جلد جامع منصوبہ پیش کیا جائے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی سرکاری ملازمین کی رہائشی ضروریات پوری کرنے اور آئندہ اجلاس میں منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر ہاﺅسنگ و تعمیرات اکرم خان درانی اور وزارت کے سینئر حکام نے وزیراعظم کو گذشتہ چار برسوں کے دوران وزارت کی کارکردگی اور وفاقی سرکاری ملازمین اور کم آمدنی والے طبقوں کیلئے پی ایچ اے فاﺅنڈیشن سمیت مختلف جاری منصوبہ جات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم کو کم اور درمیانی آمدن کے طبقہ کیلئے وزیراعظم کی کم لاگت ”اپنا گھر ہاﺅسنگ سکیم“ کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ انہیں بتایا گیا کہ اس سکیم کیلئے وزارتی کمیٹی نے اپنی سفارشات مکمل کر لی ہیں۔ وزیراعظم نے بین الوزارتی کمیٹی کو اس معاملہ میں مزید کارروائی کیلئے اس عمل کو تیز کرنے اور سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہیں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی رکنیت مہم کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تاکہ سرکاری ملازمین کو مختلف کیٹگریز میں کم نرخوں پر رہائشی پلاٹ فراہم کئے جا سکیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رہائشی پلاٹوں کی الاٹمنٹ کرتے ہوئے میرٹ کی پیروی کی جائے اور اس ضمن میں سرکاری ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ہاﺅسنگ کو اراضی کے حصول اور ترقی، ڈیزائننگ اور تعمیرات کرتے ہوئے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر جدید معیارات کا اطلاق کرنا چاہئے۔








