انڈر20فٹ بال ورلڈکپ،ارجنٹائن اور مراکش کی ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئیں

سانتیاگو۔16اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن اور مراکش کی ٹیمیں فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ فرانس اور کولمبیا کی ٹیموں کو سیمی فائنل رائونڈ میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے …

سانتیاگو۔16اکتوبر (اے پی پی):ارجنٹائن اور مراکش کی ٹیمیں فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ فرانس اور کولمبیا کی ٹیموں کو سیمی فائنل رائونڈ میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے پہلے ٹاپ فور میچ میں ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہ میچ جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا گیا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف کولمبیا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ارجنٹائن کی طرف سے میچ کا فیصلہ کن گول میٹیو سلویٹی نے 72 ویں منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

دوسرے سیمی فائنل میچ میں مراکش اور فرانس کی ٹیمیں الیاس فیگیرو برانڈرسٹیڈیم، والپاریسو کے مقام پر آمنے سامنے تھیں ۔مراکش اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا،تاہم دوسرے سیمی فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہارا لیا گیاجس پر مراکش کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو 4-5 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ واضح رہے کہ ارجنٹائن اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں