جہلم ۔ 10 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے2013میں مجھے ووٹ دیکر اسلام آباد بھیجا اور پانچ ججز نے ایک منٹ میں مجھے فارغ کر کے گھر بھجوا دیا ‘کوئی مجھے بتا ئے کہ مجھے گھر کیوں بھیجا گیا ‘ کیا میرا یہ قصور تھا کہ میرے دور میں پاکستان کی ترقی کو عروج ‘سی پیک میں سرمایہ کاری ‘اندھیروں …
سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب

مزید خبریں
جہلم ۔ 10 اگست (اے پی پی) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے2013میں مجھے ووٹ دیکر اسلام آباد بھیجا اور پانچ ججز نے ایک منٹ میں مجھے فارغ کر کے گھر بھجوا دیا ‘کوئی مجھے بتا ئے کہ مجھے گھر کیوں بھیجا گیا ‘ کیا میرا یہ قصور تھا کہ میرے دور میں پاکستان کی ترقی کو عروج ‘سی پیک میں سرمایہ کاری ‘اندھیروں اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ‘امن قائم اورروزگار مل رہا تھا ‘اگر پاکستان کی ترقی کا یہ عمل جاری رہتا تو ایک ایک بے روزگار کو باعزت روز گار مل جاتا‘70سالوں میں پاکستان میں کسی وزیراعظم کو مدت پوری نہیں کرنے دی گئی اور آمر 10,10سال حکمرانی کرتا رہا ‘ایک آمر کمر درد کا بہانہ بنا کر باہر گیا تھا ‘کیا پاکستان میں کوئی ایسی عدالت ہے جو آمروں اور پاکستان کی ترقی کے خلاف کام کرنے والوں کو سزا دے سکے ‘سپر یم کورٹ کے معزز ججز نے خود بھی کہا کہ نواز شریف نے کوئی کرپشن‘ کک بیکس ‘کمیشن نہیں لی ‘جب نواز شریف نے کرپشن نہیں کی تو کیوں نااہل کیا ‘یہ قوم کو پوچھنا چاہیے‘صرف اس لئے نااہل کیا گیا کہ میں نے اپنے بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہیں لی ۔وہ جمعرات کو جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جہلم میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہلم کے عوام نے جس والہانہ طریقے سے خوش آمدید کہا ہے اسکا شکریہ ادا کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں ۔








