راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور قزاخستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان-قزاخستان مشترکہ مشق دوستریم-Vجاری ہے جس کا انعقاد 13 سے 24 اکتوبر 2025 تک سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ میں کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور قزاخستان آرمی کے سپیشل فورسز مشق میں …
پاکستان اور قزاخستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان-قزاخستان مشترکہ مشق دوستریم-Vجاری

مزید خبریں
راولپنڈی۔16اکتوبر (اے پی پی):پاکستان اور قزاخستان کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں پاکستان-قزاخستان مشترکہ مشق دوستریم-Vجاری ہے جس کا انعقاد 13 سے 24 اکتوبر 2025 تک سپیشل آپریشنز سکول چیراٹ میں کیا جا رہا ہے۔
جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا سپیشل سروسز گروپ اور قزاخستان آرمی کے سپیشل فورسز مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔مشق کی افتتاحی تقریب 14 اکتوبر 2025 کو چیراٹ میں منعقد ہوئی۔
مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی عسکری تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ مشق میں شریک دستے باہمی مہارت اور تجربے سےمستفید ہورہے ہیں۔








