نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان کی الوداعی ملاقات

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی کیریئر کے دوران شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور گراں قدر شراکت کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا …

اسلام آباد۔16اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے جمعرات کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات کی کیریئر کے دوران شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت اور گراں قدر شراکت کو سراہتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔