ٹورنٹو ۔ 10 اگست (اے پی پی) ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اور رافیل نڈال راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹر پولنسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری …
راجر فیڈرر اور رافیل نڈال راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ٹورنٹو ۔ 10 اگست (اے پی پی) ریکارڈ انیس مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر اور رافیل نڈال راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 32 راﺅنڈ میچ میں سوئس سٹار فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پیٹر پولنسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، ایک اور میچ میں ہسپانوی سٹار نڈال نے شاندار کھیل کی بدولت کورک کو 6-1 اور 6-2 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، دیگر کھیلے گئے میچز میں ثام قیوری، منارینو، چنگ، کیون اینڈرسن، گریگور دمترف، ڈیوڈ فیرر، باٹسٹا ایگٹ فتح یاب رہے۔








