سانتیاگو۔17اکتوبر (اے پی پی):فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا جس میں مراکش اور کولمبیا کی ٹیمیں جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگوکے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو …
مراکش اور کولمبیا کی ٹیموں کے درمیان انڈر20فٹ بال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا

مزید خبریں
سانتیاگو۔17اکتوبر (اے پی پی):فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کے لئے میچ کل (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا جس میں مراکش اور کولمبیا کی ٹیمیں جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگوکے مقام پر نبرد آزما ہوں گی۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق انڈر 20فٹ بال ورلڈ کپ کے چلی میں سجے عالمی میلے میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ میگا فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ۔
اس سے قبل میگا ایونٹ کے سیمی فائنل رائونڈ کے پہلے ٹاپ فور میچ میں ارجنٹائن اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں یہ میچ جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا گیا تھا جس میں ارجنٹائن کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد حریف کولمبیا کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا تھا ۔ دوسرے سیمی فائنل میچ میں مراکش اور فرانس کی ٹیمیں الیاس فیگیرو برانڈرسٹیڈیم، والپاریسو کے مقام پر آمنے سامنے تھیں ۔
مراکش اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان انتہائی سخت مقابلہ ہوا ،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ مقررہ وقت تک 1-1 گول سے برابر رہا،تاہم دوسرے سیمی فائنل میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لئے پنالٹی شوٹ آئوٹ کا سہارا لیا گیاجس پر مراکش کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو 4-5 گول سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ میگا ایونٹ کی سیمی فائنل رائونڈ کی شکست خوردہ ٹیموں مراکش اور کولمبیا کے درمیان تیسری پوزیشن کے لئے میچ 18 اکتوبر کو کھیلا جائے گا جبکہ ارجنٹائن اور مراکش کی ٹیموں کے درمیان 24 ویں انڈر 20ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کافائنل میچ 19 اکتوبر کو جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل سٹیڈیم، سانتیاگومیں کھیلا جائے گا۔








