وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے جمعہ کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے جمعہ کو برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال گیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہمیں اپنی شاندار روایات اور ثقافتی ورثے پر بہت فخر ہے، پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور آنے والے وقت میں اس تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و ستم میں اضافہ تشویشناک ہے، پاکستان میں بسنے والے عیسائی، ہندو، سکھ، پارسی اور دیگر مذاہب کے ماننے والے پاکستانی ہمارے سماجی تانے بانے کا اٹوٹ حصہ ہیں، پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے تمام شعبوں میں اقلیتوں کی شرکت کو بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر مثبت اقدامات کیے ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ برطانیہ میں 20 لاکھ مسلمان اور 17 لاکھ ہندو مقیم ہیں، پاکستان اور برطانیہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ برطانیہ نے مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم، ہنر کی فراہمی کیلئے پاکستان کو معاونت کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی سفیر نے کہا کہ مدارس سے فارغ التحصیل طلباء کو برطانیہ میں ایکسچینج پروگرامز اور سکالرشپ فراہم کرسکتے ہیں۔

وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ملک بھر میں 18 ہزار سے زائد مدارس رجسٹرڈ ہیں، ان کے طلبہ کو جدید تکنیکی تعلیم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت مدارس کے طلباء کو جدید تکنیکی تعلیم اور ہنر سکھائے جارہے ہیں۔ ملاقات میں انتہا پسندی کے خاتمے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

مزید خبریں