اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2026 کے لئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کردی۔ جمعہ کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت نے تاریخ میں توسیع کے حوالے سے منتظمین اور ڈی ایچ سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری …
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2026 کے لئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم 2026 کے لئے بکنگ کی تاریخ میں 22 اکتوبر تک توسیع کردی۔ جمعہ کو ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزارت نے تاریخ میں توسیع کے حوالے سے منتظمین اور ڈی ایچ سیز کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ حج پالیسی اور سروس پرووائیڈر ایگریمنٹ کے تحت بکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری مذہبی امور کی منظوری سے بکنگ کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ کی آخری تاریخ 17 اکتوبر تھی ، اب تک پرائیویٹ سکیم کے تحت 55 ہزار 500 افراد نے بکنگ کرائی ہے جبکہ ان کا کوٹہ 60 ہزار تھا، اب بھی 4 ہزار 500 افراد کی گنجائش باقی ہے۔ 22 اکتوبر تک توسیع کے فیصلہ کا پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کے خواہشمند افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔








