سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل ، چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کیے جاچکے

راولپنڈی۔17اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کر دیے، چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی(دتہ خیل)میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں …

راولپنڈی۔17اکتوبر (اے پی پی):سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کر دیے، چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ٹنگ کلی(دتہ خیل)میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سکیورٹی فورسز کو مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں۔

فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقے کی بھرپور نگرانی کی، 16 اکتوبر کو سکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 چھ دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کا کمانڈر محبوب عرف محمد بھی شامل ہے۔سکیورٹی فورسز کی یہ کارروائی علاقے میں امن دشمن عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے، عوام اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز میں افغان طالبان کے بھیجے گئے 94 خوارج جہنم واصل کئے جا چکے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت عوام اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز اور مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں