پنجاب میں سیلاب متاثرین کا60 فیصد سروے مکمل کر لیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب متاثرین کا60 فیصد سروے اور تین اضلاع میں سروے مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروے کا آغاز24 ستمبر سے کیا گیا تھا اور اب تک مختلف اداروں کے تعاون سے نمایاں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ سروے ٹیموں کو اس دوران …

لاہور۔17اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب کے27 اضلاع میں سیلاب متاثرین کا60 فیصد سروے اور تین اضلاع میں سروے مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سروے کا آغاز24 ستمبر سے کیا گیا تھا اور اب تک مختلف اداروں کے تعاون سے نمایاں پیشرفت حاصل ہوئی ہے۔ سروے ٹیموں کو اس دوران مختلف دشواریوں کا سامنا بھی ہے، تاہم آخری متاثرہ خاندان کے سروے تک کام جاری رکھا جائے گا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع کے2855 مواضعات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے،جہاں کسانوں کے لئے 5 ارب روپے کی امداد فراہم کی جا رہی ہے،ایک لاکھ میں سے31 فیصد پکے اور69 فیصد کچے گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ10 لاکھ59 ہزار ایکڑ سے زائد زرعی زمین سیلاب سے متاثر ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 4 لاکھ ایکڑ چاول اور 35 ہزار ایکڑ گنے کی فصل تباہ ہوچکی ہے جبکہ 1900 سے زائد چھوٹے جانور ہلاک ہوئے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 3 لاکھ73 ہزار میں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کی ویریفکیشن مکمل ہوچکی ہے اور پ75 ہزار متاثرین کے بینک اکاونٹس کھول دیئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بینک آف پنجاب کے کیمپس 15 اضلاع میں قائم کئے جا رہے ہیں تاکہ متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی میں آسانی ہو۔

مزید خبریں