ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ میں چین اور جاپان کی شاندار فتوحات

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کے دوسرے روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری رہے۔مردوں کے مقابلوں میں چین نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔ تھائی لینڈ نے سعودی عرب کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا۔ قازقستان نے پاکستان کو 10-0 سے زیر کیا جبکہ آسٹریلیا نے عراق …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ 2025 کے دوسرے روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری رہے۔مردوں کے مقابلوں میں چین نے ازبکستان کو 2 کے مقابلے میں 12 گول سے شکست دی۔ تھائی لینڈ نے سعودی عرب کو 3 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرایا۔ قازقستان نے پاکستان کو 10-0 سے زیر کیا جبکہ آسٹریلیا نے عراق کو 2 کے مقابلے میں 7 گول سے مات دی۔خواتین کے مقابلوں میں چین نے کوریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دی جبکہ جاپان نے پاکستان ویمن ٹیم کو 10-0 کے واضح فرق سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

پاکستان بلائنڈ سپورٹس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس چیمپئن شپ میں چین، ایران، جاپان، تھائی لینڈ، قازقستان، پاکستان، سعودی عرب، آسٹریلیا، عراق اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ دفاعی چیمپئن چین مردوں اور خواتین دونوں ایونٹس میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے ٹائٹل کے دفاع کا سفر کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا پیسیفک گول بال چیمپئن شپ پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔

 

مزید خبریں