ڈریم فیسٹ 2025 کا جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں آغاز

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس، میوزک فوڈ اور کلچرل فیسٹیول یعنی ڈریم فیسٹ 2025 کا جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فيصل كريم کنڈی تھے جنہوں نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام پاکستان کے مثبت …

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے اسپورٹس، میوزک فوڈ اور کلچرل فیسٹیول یعنی ڈریم فیسٹ 2025 کا جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز ہو گیا۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فيصل كريم کنڈی تھے جنہوں نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس نوعیت کے پروگرام پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوانوں کو صحت مند اور تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرتے ہیں۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی جمال رئیسانی، ڈائریکٹر گرین ٹورازم پاکستان عمیر خٹک سمیت سفارتکاروں، فنکاروں، کھلاڑیوں اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے دوران کیپٹل فٹبال لیگ کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا جس میں اسلام آباد کی 48 فٹبال کلبز حصہ لے رہے ہیں۔ یہ لیگ نوجوانوں میں فٹبال کے فروغ اور مقامی کھیلوں کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔ ڈریم فیسٹ 2025 تین دن 17، 18 اور 19 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں اسپورٹس، میوزک فوڈ اور فیملی انٹرٹینمنٹ کو ایک ساتھ پیش کیا جا رہا ہے ۔

19 اکتوبر کو سیلیبرٹیز بمقابلہ ڈپلومیٹس فٹبال میچ بھی کھیلا جائے گاجس میں جنید خان، فائزان ،شیخ محسن عباس حيدر مانی بلال قریشی، آغا طلال سمیت متعدد معروف فنکار شرکت کریں گے ۔ یہ میچ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔ارسلان مشتاق سی ای او ڈریم اسپورٹس گروپ نے اس موقع پر کہا کہ ڈریم فیسٹ 2025 صرف ایک ایونٹ نہیں بلکہ پاکستان کے جوش اتحاد اور جذبے کا جشن ہے ۔ یہ کھیل، موسیقی اور کلچر کے امتزاج کے ذریعے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے ۔

مزید خبریں